ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ہندوستان میں ترمیم شدہ چائلڈ لیبر بل سے اقوام متحدہ فکرمند 

ہندوستان میں ترمیم شدہ چائلڈ لیبر بل سے اقوام متحدہ فکرمند 

Thu, 28 Jul 2016 19:27:33    S.O. News Service

نیویارک ، 28؍جولائی(آئی این ایس نڈیا )اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے ہندوستان میں چائلڈ لیبر بل میں ترمیم کو لے کر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خاندانی کام کو قانونی حیثیت مل سکتی ہے اور غریب خاندانوں کے بچوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔اقوام متحدہ کے پروگرام نے بچوں کے تحفظ کے ایک مضبوط مسودے کے لیے بل کی کچھ دفعات کو ہٹانے اور خطرناک کاروبار کی مکمل فہرست کے ساتھ ایک مضبوط معائنہ نظام کے قیام کی اپیل کی ہے۔یونیسیف انڈیا میں تعلیمی چیف یوفریٹس گوبنا نے کہاکہ نئے چائلڈلیبر قانون کے تحت بچہ مزدوری کی کئی اقسام مبہم ہو سکتی ہیں اور حاشیہ پر زندگی گزارنے والے بچوں کی اسکولی حاضری میں کمی آ سکتی ہے، تحقیق کی سطح میں کمی آ سکتی ہے اور وہ اسکول چھوڑنے کے لیے مجبورہوسکتے ہیں۔گوبنانے کہاکہ سیکنڈری رجسٹریشن اب بھی پچھڑا ہوا ہے۔خاص طور پر مزدوری کرنے والے انتہائی غریب بچوں کے لیے ۔
 


Share: